بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج، جماعت اسلامی کی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی قیادت کی ہدایت پر شہریوں نے جماعت کے کارکنوں سے ساتک مل کر احتجاج کیا۔۔۔ شہریوں نے ٹائر جلا کر اسلام آبادایکسپریس ہائی وے کو ڈھوک کالا خان کے مقام سے بند کردیا۔ ۔۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاد اس احتجاج کے باعث سڑک پر ٹریفک بند ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز بھارہ کہو میں احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔مقدمے میں میاں اسلم اور تاجر رہنما کاشف چوہدری سمیت 12 افراد نامزد کیا گیا ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close