نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا دھماکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دھماکہ خیز پیشگوئی کر دی ہے۔۔۔۔سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ شاید نہ آئیں۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ شہباز شریف بالکل کہتے ہوں گے کہ نواز شریف اکتوبر میں آئیں گے لیکن میں یہ کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔۔۔۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت عین ٹائم پر بھی خراب ہوسکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close