سرگودھا کے میاں بیوی میں ایسی محبت کے شوہر کے انتقال کے بعد بیوی بھی دم توڑ گئی

سرگودھا(این این آئی) سرگودھا کے میاں بیوی میں ایسی محبت کے شوہر کے انتقال کے بعد بیوی بھی دم توڑ گئی جن کو ایک ساتھ ایک دوسرے کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سرگودھا شہر کے علاقہ اسلام پورہ کے میاں بیوی کی لازوال محبت میں ریٹائرڈ پروفیسر صدیقی اور ان کی بیوی کئی روز سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج رہے جہاں گزشتہ روز شوہر کے انتقال کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد بیوی بھی دم توڑ گئی جن کو مرکزی عید گاہ میں نماز جنازہ کے بعد قبرستان میں ایک ساتھ ایک دوسرے کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close