بچوں کی بھوک اور مہنگائی کے ستائے ایک اور خاندان کی 15 پر کال، پولیس مدد کو پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی) لیہ میں بچوں کی بھوک، تنگدستی اور مہنگائی کا ستایا باپ ون فائیو(15) پر کال کرنے پرمجبور ہو گیا۔ نجی ٹی وجیو کے مطابق مہنگائی نے غربت کی چکی میں پسے عوام کو فاقوں کی نوبت تک پہنچا دیا ہے، لیہ کے رہائشی نے پولیس کو ون فائیو پر کال کرکے پیٹ کی آگ بجھانے کی درخواست کی۔ڈی پی او اسد الرحمان راشن لے کر ٹیم کے ہمراہ شہری کے گھرپہنچ گئے، راشن دیکھ کر بھوکے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کے اس مشکل دور میں بھائیوں کے درد کو محسوس کرنا اور مدد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔

بچے 4 دن سے بھوکے ہیں، خاتون کی 15 پرکال کے بعد پولیس اہلکار راشن لیکر گھر پہنچ گئے ڈی پی او نے بتایا کہ جب ہم ان کے گھر پہنچے تو وہ ایک کمرے کے اندر تھے، ٹوٹی ہوئی چارپائیاں تھیں، اس شخص کی آنکھوں میں آنسو تھے اور بچوں کی حالت کافی بری تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی ایک خاتون نے ون فائیو پر فون کرکے دہائی دی اور کہا کہ بچے چار دن سے بھوکے ہیں، جس کے بعد ڈولفن پولیس اہلکاروں نے ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچایا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close