عمران خان کی ضمانت اگلے کتنے گھنٹوں میں ہو جائے گی؟ نعیم حیدر پنجوتھہ نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ سائفر اصل حالت میں وزارت خارجہ میں موجود ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام  میں نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عدالت میں ایف آئی اے نے کہا اصل سائفر وزارت خارجہ میں موجود ہے۔ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ امید ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت سوموار کو ہو جائے گی،ہم نے کہا ریلیف نہیں چاہیے ، قانون کے مطابق فیصلہ دیں۔

90روز کے اندر انتخابات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close