موٹروے ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ، فی کلو میٹر کتنے روپے ادا کرنا ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔۔۔۔حکّام کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر گاڑی سے فی کلومیٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کرے گی۔۔۔۔ نئے اضافے کے بعد اب لاہور سے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 11سو روپے بطور ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔۔۔۔ اس حوالے سے لیے جانے والے فیصلے کے مطابق موٹروے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2590 روپے وصول کئے جائیں گے،

مسافر بسوں کو 10روپے 29 پیسے فی کلومیٹر کے حساب سے 3690 روپے دینے ہوں گے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور ہر ٹرک سے 17روپے 22 پیسے فی کلو میٹر وصول کیے جائیں گے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافے کا باقاعدہ نفاذ بھی ہوگیا ہے اور کلیکشن بوتھ کے باہر بینرز آویزں کردیے گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں