الیکشن بعد میںلیکن پٹرول، بجلی بل غریب کا بڑا مسئلہ ہے،شیخ رشیدبول پڑے

راولپنڈی (انٹرنیوز)سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن ثانوی،پٹرول، بجلی بل غریب کا بڑا مسئلہ ہے،سیاسی استحکام کے بغیر سنگین اقتصادی بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔سوشل میڈیا پر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک آئینی اور قانونی بحران کا شکار ہوتے نظر آ رہا ہے، مسئلہ سیاسی سے زیادہ اقتصادی ہو گیا ہے،سیاسی استحکام کے بغیر سنگین اقتصادی بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہوتے ہیں،

کسی کے حکم پر ہوتے ہیں یہ ثانوی مسئلہ ہے، پیٹرول کے نرخ اور بجلی کا بل غریب کا سب بڑا مسئلہ ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ چینی اور آٹے کا ایک ہی بھاؤ 170روپے فی کلو ہوگیا ہے، غریب آٹا خریدے، بجلی کا بل، گھر کا کرایہ دے یا بچوں کی فیس، ساری چیزیں ایک تنخواہ میں ممکن نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے اور عوام سنگین معاشی و سیاسی بحران کے شکنجے میں آ گئے ہیں، غریب کا گھر چلانا اب بنیادی مسئلہ ہے جس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا،مسئلے پر قابو پانا حکومت کی سب سے اہم ترین ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close