اسلام آباد(انٹرنیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیشی ٹیم نے سائفر گمشدگی معاملے پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اٹک جیل میں تحقیقات کی ہیں۔ سابق وزیراعظم نے ٹیم کے سامنے سائفر گم ہونے کا ایک بار پھر اعتراف کیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز کی سربراہی میں ایف آئی اے کی 6 رکنی ٹیم نے عمران خان سے تفتیش کی، تفتیشی ٹیم ایک گھنٹہ سے زائد تک چئیرمین پی ٹی آئی سے سوالات کرتی رہی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے سائفر گمشدگی کے حوالے سے بھی سوالات کئے گئے۔
عمران خان نے ٹیم کے سامنے سائفر گم ہونے کا ایک بار پھر اعتراف کرلیا۔ ایف آئی اے ٹیم اس سے پہلے بھی عمران خان سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ عمران خان نے ٹیم کو بتایا کہ انہیں یہ یاد نہیں کہ انہوں نے مراسلہ کس کو دیا تھا اور کہاں رکھا تھا۔ٹیم ہفتہ کی سہہ پہر اٹک جیل پہنچی اور چار بجے کے قریب وہاں سے نکلی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں