سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس سماعت کیلئے مقرر، کتنے رکنی بینچ کب سماعت کرے گا؟

اسلام آباد(انٹرنیوز)سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، کیس کی سماعت 29 اگست کو ہوگی۔واضح رہے کہ نیب ترمیم کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close