اسلام آباد (انٹرنیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے چاند پر پاؤں رکھا ،ہمارےحکمرانوں نے عوام کی گردن پر۔ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظلم کو خاموشی سے برداشت کرنے کی بجائےاحتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ میں بے گناہ لوگوں کے گھروں کو جلایا گیا، بچوں پر تشدد، زیادتی،ملک میں مہنگائی، دہشتگردی اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ لدا ہوا ہے یہ غریب آدمی نے تو نہیں لیا،
حکمرانوں کی جائیدادیںبیچ کر یہ قرض ادا کیا جائے، چھری آئی ایم ایف کی ہے اور ہاتھ حکمرانوں کا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ بھارت نے چاند پر پاؤں رکھا ،ہمارے حکمرانوں نے عوام کی گردن پر۔انہوں نے کہا کہجماعت اسلامی عوام کی نجات دہندہ کے طور پر کھڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں