عمران خان نے ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلوں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (انٹرنیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے عدالت میں چیلنج کردیئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 9مئی ، جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور جعل سازی سمیت 9مقدماتمیں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیئے ہیں۔وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے دائر9 درخواستوں میں سٹیٹ اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی سیشن کورٹ سے 6، اے ٹی سی سے 3ضمانت یںخارج ہوئیں ،

استدعا ہے کہ 9مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیاہے کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی پر خارج کر دیں،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دے کر ٹرائل کورٹس کودوبارہ کیسز سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے ۔استدعا ہے کہ ان 9مقدمات میں پولیس کوگرفتاری سے روکا جائے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close