ایم کیو ایم میں شدید اختلافات، اہم رہنماؤں کی پارٹی چھوڑنے کی دھمکی، کون کون شامل؟

کراچی(انٹرنیوز) ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات کے باعث اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم میں اختلافات میں شدت کے بعد بعض اہم رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی ہے جب کہ ہفتے کو ڈاکٹر فاروق ستار کی ہونے والی پریس کانفرنس بھی اچانک ملتوی کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے اہم عہدے پر ہنے والے ایم کیو ایم رہنماء نے بعض معاملات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو کچھ ساتھیوں کے ساتھ پی پی میں شمولیت اختیار کرسکتا ہوں وہ اس سے قبل پی پی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close