ایمان مزاری کی درخواست ضمانت ، ڈیوٹی جج نے آئندہ سماعت پر کیا طلب کر لیا؟

اسلام آباد (انٹرنیوز)ایمان مزاری کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔شیریں مزاری وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، ڈیوٹی جج نے سماعت بغیر کارروئی 28اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close