توشہ خانہ کیس میں قانون و انصاف کا قتل کیاجارہاہے، نعیم پنجوتھا نے دبنگ لہجہ اختیار کر لیا

اسلام آباد (انٹرنیوز) وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس جان بوجھ کرلٹکایا جارہا ہے،یہ قانون وانصاف کا قتل ہے، فوری فیصلہ دیا جائے۔ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان قانونی امور نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سیکشن 426میں نوٹس جاری کرنے کا ذکر ہی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پھر کیوں نوٹس جاری کیا؟۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ نوٹس ہوبھی گیا تو ریکارڈ طلبی کے لئے دوبارہ طویل نوٹس کیوں جاری کیاگیا؟،

ہائی کورٹ نے سماعت مقرر ہونے کے باجود کیوں 2دن کا مزید ٹائم دیا؟۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس جان بوجھ کر لٹکایا جارہا ہے اس پر فوری فیصلہ دینا چاہئے، کیس میں قانون و انصاف کا قتل کیاجارہا ہے، آئین معطل ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close