اسلام آباد(پی این آئی) بجلی کے بلوں میں اضافے پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور ملک کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئی،راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے جن میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہریوں نے احتجاجا بل جلائے اور دھرنا دیا،راولپنڈی میں مظاہرین کمیٹی چوک پر جمع ہوئے اور حکومت سے بجلی پر ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ گوجرانوالا میں گیپکو آفس کا گھیرا ؤکیا گیا
دوسری جانب کراچی میں بجلی کے نرخوں میں اضافے پر جماعت اسلامی اور تاجروں نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا۔ راولپنڈی میں شہریوں نے بجلی اورگیس کے بلوں کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی، تاجربرادری،ٹریڈرزیونین اورعام شہری احتجاج کرنے لیاقت باغ پہنچ گئے، شہریوں نے مہنگائی اوربلوں کیخلاف پینا فلیکس آویزاں کردیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں