پاکستان بد ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا کتنا ملک بن گیا

کراچی(پی این آئی )پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 101 ویں نمبر پر دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا بھر کے پاسپورٹس پر حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے، اس فہرست میں ویزا فری ممالک کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جسے 193 مقامات کیلیے پہلے سے ویزے کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں