عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی(او ایس ڈی)بنا دیا گیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،

نوٹیفکیشن میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،جج ہمایوں دلاور نے 5اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی، واضح رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close