لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔ نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مشاورت کے بعد نواز شریف کی اکتوبر میں واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نواز شریف وطن واپس آکر قانون کا سامنا کریں گے اور انتخابات میں ن لیگ کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کو جیل میں دی جانیوالی سہولیات کے بارے میں استفسار کرنے پر افسوس ہوا، جسٹس عمر عطا بندیال اس وقت کہاں تھے جب میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو جیل میں زمین پر سلایا جاتا تھا ، انہوں نے کہا کہ انصاف کے اس دوہرے معیارنے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف جیل میں اور کلثوم نواز لندن میں ہسپتال میں تھیں، نوازشریف کی کوشش کے باوجود انکی اپنی بیمار اہلیہ سے بات نہیں کرائی گئی، کاش عمر عطا بندیال نوازشریف کے وقت بھی پوچھ لیتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں