جج ہمایوں دلاور کی تنزلی کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاورکو او ایس ڈی بنانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق جج ہمایوں دلاور نے ٹریننگ کے بعد لندن سے واپسی پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

جس میں انہوں نے خود کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا، ہمایوں دلاور کو خدشہ تھا کہ کورٹ میں ان کے ساتھ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ جج ہمایوں دلاور کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر او ایس ڈی بنا کر اسلام آباد ہائیکورٹ بلا لیا گیا ہے۔ جج ہمایوں دلاور کو لندن میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے لندن پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close