لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوا کہ نوازشریف اکتوبر میں پاکستان آکر انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، نوازشریف پاکستان آکر قانون کا سامنا کریں گے۔
انہوں نے قائد ن لیگ نوازشریف کے ہمراہ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو پانامہ میں سازش کے ذریعے ملوث کیا گیا، پانامہ میں نوازشریف کا نام دور دور تک نہیں تھا،پانامہ لیکس میں ساڑھے 400 افراد تھے، ایک بنچ نے پانامہ سے اقامہ کا فیصلہ کیا، نوازشریف کے خلاف بدنیتی پر مبنی فیصلہ دیا گیا، نوازشریف کے خلاف کیسز کی حقیقت سامنے آچکی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف پاکستان آکر قانون کا سامنا کریں گے۔ہم نے آئین کے مطابق اسمبلیاں توڑ دیں، اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ عام انتخابات ہوں، مشاورت سے طے پایا کہ نوازشریف اکتوبر میں پاکستان آئیں گے، الیکشن میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض افراد کو ہدایت دے، اڈیالہ جیل میں نوازشریف اور ان کی بیٹی کو زمین پر سلایا گیا۔این سی اے میں مجھے اور نوازشریف کو کلین چٹ ملی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شہزاد اکبر نے قوم کا کروڑوں روپیہ ضائع کیا۔ اس سے قبل ن لیگ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکر نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ ہفتے تک طے ہو جائے گی۔ نواز شریف کو استقبال کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی،سابق وزیراعظم کی جانب سے مزید ہدایات جاری کی گئیں،لاکھوں لوگ اپنے قائد کے استقبال کیلئے آئیں گے۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں چیف جسٹس نواز شریف کو دیوار سے لگانے میں مصروف تھے،آج عمران خان کو بچانے کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے،سب جانتے ہیں یہ شخص کرپٹ ہے اس نے ملک کو تباہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں