بڑےشہر میں خوفناک دھماکہ، متعدد افراد نشانہ بن گئے

کراچی (پی این آئی) بڑے شہر میں خوفناک دھماکہ۔۔ لسبیلہ میں سیوریج لائن میں دھماکہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لسبیلہ چوک میں ہوٹل کے قریب سیوریج میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گیس دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے سے ہوٹل اور متعدد دکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا،جبکہ کئی دیواریں گر گئیں۔ دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close