اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75روپے کا سکہ جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی) اسٹیٹ بینک نے ایک اور نیا سکہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے رواں ماہ کے دوران دوسرا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد میں سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شرکت کی۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا یادگاری سکے کا اجراء دونوں ممالک کے مضبوط روابط کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تجارتی اور سماجی تعلقات ہیں، سیکرٹری خارجہ نے کہا سکے پر موجود پاکستان اور امریکہ کی قومی علامتیں دونوں ممالک کی جمہوری بنیادوں کو اجاگر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا یہ سکہ پاک امریکہ طویل مدتی تعلقات کی پائیداری کی علامت رہے گا۔امریکی سفیر نے کہا یہ سکہ دونوں ممالک کے درمیان روشن مستقل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، یادگاری سکہ جاری کرنے پر اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا گرین الائنس جیسے اقدامات دنوں ممالک کو مشترکہ چینلجز سے نمٹنے میں مدد دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کی 11 تاریخ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چین پاکستان راہداری منصوبے کے 10 سال مکمل ہونے پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق چین اقتصادی راہداری کی دسویں سالگرہ کے موقع پر 100روپے کا یادگاری سکّہ جاری کیا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بیان میں کہا کہ 2013 میں شروع ہونے والے سی پیک منصوبے نے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اس منصوبے کے تحت اربوں ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور کئی زیر تعمیر ہیں۔اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر نے 11 اگست سے سی پیک یادگاری سکے کی فراہمی شروع کردی۔ خصوصی یادگاری سکہ کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کپرو نکل دھات سے تیار ہونے والا یادگاری سکہ گول ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ وزن 13.5 گرام ہے۔ اس میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل دھات استعمال کی گئی ہے۔ یادگاری سکے کی ایک جانب پانچ نکاتی ستارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس ستارے کے اندر پاکستان کے قومی پرچم کا ہلال چاند اور ستارہ اور چین کے قومی پرچم کے پانچ ستارے ہیں اور اس پر انگریزی زبان میں “CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC” کندہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی سکے کی قیمت یعنی “100 روپے” بھی نمایاں ہے۔ سکے کی دوسری جانب سکے کی دوسری جانب بھی وہی پانچ نکاتی ستارہ اسی طرح ہے جبکہ اس کے ساتھ انگریزی، اردو اور چینی زبان میں ’پاکستان چین اقتصادی راہداری‘ لکھا ہے۔اس کے علاوہ انگریزی میں ’FROM VISION TO REALITY‘ بھی لکھا گیا ہے۔ سکے پر “2013” اور “2023” کے سال بھی نمایاں ہیں، تاکہ سی پیک کی ترقی کی دہائی کو یاد رکھا جائے۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے کے دوران متعدد مواقعوں پر یادگاری سکے اور نوٹ جاری کر چکا۔ اسٹیٹ بینک ملک کے اہم مواقعوں پر خصوصی یادگاری سکے اور نوٹ جاری کرتا ہے۔رواں سال اپریل کے دوران اسٹیٹ بینک نے 50 روپے مالیت کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مرکزی بینک نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سکے کی خصوصیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 30ملی میٹر سکے کا وزن 13.5گرام جبکہ سکہ تانبے اور نکل کا مرکب ہے۔ سکے کے رخ پر ہلالی چاند، پانچ نوکوں والا ستارہ نقش ہے۔سکے کی پشت پر انگریزی اسکرپٹ میں آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عنوان سے کتاب کی تصویر ہے اور گولڈن جوبلی کی مدت 1973سے2023درج ہے۔ جبکہ اسٹیٹ بینک نے جولائی میں 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی75ویں سالگرہ کے موقع پر 75 روپے کا نیا یادگاری نوٹ جاری کیا۔ نئے 75 روپے کے نوٹ کے فرنٹ پر قائداعظم اور عقب میں محترمہ فاطمہ جناح کی تصویر موجود ہیں جبکہ نوٹ پر متبادل توانائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ونڈ مل اور سولر پینل بنائے گئے ہیں۔ نوٹ پر خطاطی سے بنی اسٹیٹ بینک کی عمارت بھی نوٹ پر موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں