نواز شریف کی واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا موقف آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی حکومت میں واپس آتے تو بہتر ہوتا تا کہ کوئی انگلی بھی نا اٹھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی ملک واپس آئیں، انہیں سرنڈر کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کے بعد انہیں ضمانت مل جائے گی۔

انہوں نے سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف کو مشورہ دیا کہ اب انہیں الیکشن کے قریب پاکستان واپس آنا چاہیے۔ واضح رہے کہ لیگی رہنما میاں نواز شریف کی ستمبر میں واپسی کا امکان ختم ہوگیا ہے اور نئی تجویز سامنے آگئی ہے۔ میاں نواز شریف ستمبر کے درمیان تک واپس آنے کا ارادہ رکھتے تھے اوراس کی تیاریاں بھی کی جارہی تھیں لیکن اب ستمبر میں واپسی کا امکان ختم ہوگیا ہے اورنئی تجویز سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف کی ملاقات میں ستمبر میں وطن واپسی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد نوازشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ الیکشن فروری 2024 میں ہونے کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں واپسی کی تجویز سامنے آ ئی ہے ۔ نوازشریف کا وطن واپسی پرلاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ ن کے آئندہ بیانیے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close