امریکہ نے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی امداد دے دی، کہاں اور کیسے استعمال ہو گی؟

اسلام آباد(آئی این پی)امریکی سفارتخانے نے کہا پاکستان کو قدرتی آفات سے نمٹے، بحالی اور غذائی تحفظ کیلئے 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد دی۔امریکی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کیلئے خوراک، صحت، حفاظتی اقدامات، صاف پانی اور رہائش کے لئے 8 کروڑ ڈالر دیئے گئے، کاشتکاروں کی فوری بحالی، بیج اور کھاد کی فراہمی، نہری رابطوں کی تعمیر نو کیلئے ایک کروڑ ڈالر فراہم کئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افغان مہاجرین، میزبان مقامی آبادیوں کی زندگیاں بچانے کے لئے 20 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے، یو ایس ایڈ کا امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچانے کے لئے امریکی محکمہ دفاع کو 19 لاکھ ڈالردیئے گئے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 30 لاکھ ڈالردیئے۔اعلامیہ میں مزید کہا سیلاب کے شکار 40 لاکھ شہریوں کوخوراک، پانی کی فراہمی کے لئے ایک کروڑ 64 لاکھ ڈالراضافی امداد دی گئی، عام امریکی شہریوں اور کمپنیوں نے 3 کروڑ70 لاکھ ڈالر کی خوراک، ادویات اور دیگرسامان ارسال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close