اسلام آباد(آئی این پی)سٹیٹ بینک نے پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کر دیا۔اسلام آباد میں سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شرکت کی۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ یادگاری سکے کا اجرا دونوں ممالک کے مضبوط روابط کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تجارتی اور سماجی تعلقات ہیں، سیکرٹری خارجہ نے کہا سکے پر موجود پاکستان اور امریکہ کی قومی علامتیں دونوں ممالک کی جمہوری بنیادوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ سکہ پاک امریکہ طویل مدتی تعلقات کی پائیداری کی علامت رہے گا۔امریکی سفیر نے کہا یہ سکہ دونوں ممالک کے درمیان روشن مستقل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، یادگاری سکہ جاری کرنے پر اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا گرین الائنس جیسے اقدامات دنوں ممالک کو مشترکہ چینلجز سے نمٹنے میں مدد دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں