پی ڈی ایم بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان کا سامنا نہیں کرسکتی، لطیف کھوسہ کا چیلنج

لاہور (پی این آئی) سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان کا سامنا نہیں کرسکتی، الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، کیونکہ جمہور کو یہ مانتے نہیں، یہ عوام کے پاس جانے کے لائق نہیں ہیں، آج ڈالر کی پرواز315پر چلی گئی ہے۔

یہ جمہور کو اسمبلی بنانے اور حکمرانی کا حق نہیں دے رہے۔انہوں نےکہا کہ سیشن کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق ہماری درخواست کو مسترد کیا گیا، بات یہ ہے کہ حکومت نے آخری وقت میں جاتے ہوئے ہی کیوں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا؟وزیراعلیٰ کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا، پھر دو وزراء اعلیٰ نمائندہ ہی نہیں ہیں، ان کا پالیسی سازفیصلے کرنا مینڈیٹ ہی نہیں ہے، یہ ایک فراڈ تھا، لطیف کھوسہ نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے جاتے جاتے یہ ایک فراڈ کیا۔لطیف کھوسہ نے سیاسی انداز میں کہا کہ پی ڈی ایم بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان کا سامنا نہیں کرسکتی، الیکشن میں ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی، کیونکہ جمہور کو یہ مانتے نہیں، یہ عوام کے پاس جانے کے لائق نہیں ہیں، آج ڈالر کی پرواز315پر چلی گئی ہے، یہ جمہور کو اسمبلی بنانے اور حکمرانی کا حق نہیں دے رہے۔ اسی طرح ن لیگی رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ جمہور کا قتل عام اسی روز ہوگیا تھا جب پنجاب، کے پی اور قومی اسمبلی کی اسمبلیاں تحلیل کردی گئی تھیں، یہ قتل عام چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا تھا، مونس الٰہی کہہ گئے تھے کہ ہمیں پھینٹی پڑے گی وہ پڑ رہی ہے۔

ن لیگی رہنماء محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک بار پھر سہولتکاری دی گئی تو اس نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی اور نوازشریف کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس میں کسی گواہ کی بھی ضرورت نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہرموقع پر وقت دیا گیا۔ حسان نیازی نے جج کو دھمکیاں دیں ،سوشل میڈیا پر تصاویر لگائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مقدمہ الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close