لاہور(پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کےخلاف 9مئی کےواقعات پر درج مقدمے میں پولیس نے مزید دفعات شامل کردی ہیں۔مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی پر بغاوت پر اکسانے اور جنگ چھیڑنے کی دفعات بھی شامل کردی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ دنگا فساد، مختلف طبقات میں دشمنی کےفروغ کیلئے بیانات دینےکی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دفعات کا اضافہ 18 اگست کو کیا گیا، پولیس نے مزید دفعات شامل کرنےکے بعد انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا، پولیس نےاے ٹی سی سے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت مانگی تھی، اے ٹی سی نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سےجیل میں تفتیش کی اجازت دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں