صدر مملکت کا حکم، چئیرمین پی ٹی آئی کی کتنی سزا معاف ہوگئی؟ بڑا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹرائل کورٹ نے 3سال سزا سنائی، صدر پاکستان نے 14اگست کو قیدیوں کی 6ماہ سزا معاف کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی 6ماہ کی سزا معاف کی جا چکی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا دورانیہ پہلے بھی کم اور 3سال قید تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ مین چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی 3گراونڈز پر سزا معطلی کیلئے دلائل دوں گا، سب سے پہلے عدالت نے دائرہ اختیار کو طے کرنا ہے،کیس میں سیکرٹری ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو اتھارٹی دے رہا ہے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹرائل کورٹ نے 3سال سزا سنائی، صدر پاکستان نے 14اگست کو قیدیوں کی 6ماہ سزا معاف کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی 6ماہ کی سزا معاف کی جا چکی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا دورانیہ پہلے بھی کم اور 3سال قید تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں