اسلام آباد (پی این آئی) سینئر نائب صدر تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ 90 دن کا مطلب نوے دن ہی ہے، اس کے علاوہ الیکشن بارے کچھ قبول نہیں کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، ہم فوری انتخابات چاہتے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی انتخابات کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پی ٹی آئی کا وفد الیکشن کمیشن کی دعوت پر انتخابی عمل سے متعلق مشاورت کیلئے پہنچا، وفد میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرعلی ظفر،عمیرنیازی اورنیاز اللہ نیازی شامل تھے۔ اس دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی وفد سے انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور حلقہ بندیوں پر رائے لی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں