خواجہ حارث نے عمران خان کی قانونی ٹیم سے علیحدگی کیوں اختیار کی؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نامور وکیل خواجہ حارث عمران خان کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں، انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا تھا ، لیگل ٹیم کے کچھ ارکان اعتراض اٹھانے کا مشورہ دے رہے تھے، ارکان نے خواجہ حارث کو کہا کہ آپ نہ اٹھائیں لیکن ہمیں اجازت دیں۔

خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے ،خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ،سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر کریں گے ،خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں عمران خان کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کیلئے خواجہ حارث پیش نہیں ہو ں گے ،22 اگست کی سماعت میں بھی خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے ،خواجہ حارث نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا تھا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے کچھ ارکان بینچ پر اعتراض کا مشورہ دے رہے تھے ،کچھ وکلاءنے خواجہ حارث کو کہا کہ آپ بینچ پر اعتراض نہ اٹھائیں مگر ہمیں اجازت دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close