پولیس کی درخواست منظور ، انسداد دہشتگردی عدالت نےعمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی

لاہور (پی این آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔۔۔

پولیس کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہیں، ان سے 9 مئی کے کیسز میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔۔۔عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کو 6 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس،کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے کے کیس، تھانہ شادمان جلانے کا کیس اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کےکیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں