پولیس کو چیرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) پنجاب پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔ انسداددہشت گردی عدالت لاہور کے جج جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی تفتیش سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ پولیس کو عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اجازت ملی۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ چیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں، چیرمین تحریک انصاف سے نو مئی مقدمات میں تفتیش کرنی ہے، عدالت جیل میں ملزم سے تفتیش کی اجازت دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close