عام انتخابات کب ہونگے؟ وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بتا دیا

اسلامم آباد (پی این آئی )نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ ہم 7 سے سے 8 ماہ میں الیکشن میں جارہے ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کی گرفتاری بنتی ہے تو ان کو گرفتار کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے،پاکستان کی پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو یہ اختیار دیا ہے۔ تمام صوبوں نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرنے کا کہا، ہمارا آئین کہتا ہے کہ آبادی کی بنیاد پر سیٹیں رکھی جائیں،

اس کیلئے چار ماہ کا ٹائم ہے اور آگے الیکشن کیلئے تین ماہ درکار ہوںگے۔ ہم 7سے 8مہینے میں الیکشن کی طرف جا رہے ہوں گے، الیکشن میں تاخیر کرنے کی ہماری کوئی خواہش نہیں، الیکشن کی تیاری الیکشن کمیشن نے کرنی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close