سپریم کورٹ نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے راناثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ رانا ثنا اللہ کیخلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے،سپریم کورٹ نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔ یاد رہے کہ نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں