جے یو آئی (ف) کا وفد آج الیکشن کمیشن کا دورہ کرے گا، ایجنڈا کیا ہے؟

پشاور(آئی این پی) ملک میں آئندہ انتخابات کے سلسلہ میں مشاورت کے لیے جمعیت علمائے اسلام (ف)کا وفد(آج ) جمعرات کو الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی (ف) کا وفد(آج) 3 بجے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا، ملاقات کی دعوت سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے موصول ہوئی تھی۔

وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کریں گے، وفد میں سینیٹر کامران مرتضی ایڈووکیٹ، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مولانا عطا الحق درویش و دیگرشامل ہوں گے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات میں آئندہ عام الیکشن کے انعقاد کے بارے میں مشاورت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close