لاہور (پی این آئی) عمران خان کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کی اجازت دیدی گئی۔۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتارکرنے کی اجازت دے دی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے، درخواست پر سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سنائی جانے والی 3 سال قید کی سزا اٹک جیل میں کاٹ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں