عمران خان کا سپریم کورٹ میں اہم کیس، اچانک بینچ تبدیل کر دیا گیا، کون حصہ بن گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ میں کوئٹہ کے وکیل قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نامزدگی کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔اس سے قبل جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تھی اور جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close