انوار الحق کاکڑ پھونک پھونک کر قدم رکھیں ورنہ منزل اٹک یا اڈیالہ جیل ہو گی، ترجمان پی ڈی ایم نے نگران وزیراعظم کو خبردار کر دیا

اسلام آباد( پی این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ پھونک پھونک کر قدم رکھیں ورنہ منزل اٹک یا اڈیالہ جیل ہو گی۔انہوں نےبلوچستان نگران حکومت سے متعلق کہا کہ بلوچستان نگران حکومت کے ایک وزیر کا تعلق ڈی جی خان سے ہے۔

کیا بلوچستان کی دو کروڑ 30 لاکھ آبادی میں بھی اپ کو 11 یا 14 بندے نہیں ملے۔جو بھی یہ کر رہا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ٹھیک نہیں کر رہا۔ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ اتفاق کرتا ہوں بلز پر صدر کے ساتھ حکومت بھی انکوائری نہیں کرا رہی۔صدر اور حکومت کس کی خدمت کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ بھی نوٹس نہیں لے رہی۔حافظ حمد اللہ نے نگران وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انوار صاحب! آنکھیں بند کرکے دستخط کرنا آپ کو جیل لے جا سکتا ہے۔نگران وزیراعظم خود کو صاف شفاف انتخابات تک محدود رکھیں۔اگر انتخابات آگے پیچھے ہوئےتو پھر ان کا اختتام بھی اڈیالہ یا اٹک ہوگا۔کرسی نے کبھی کسی سے وفاداری نہیں کی۔انوار الحق کاکڑ بھی پھونک پھونک کر قدم رکھیں۔قبل ازیں جے یو آئی کے رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے صدر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے جناب صدر آپ نے بلز واپس بجھوانے کا جو طریقہ کار اپنایا کیا وہ آئینی ہی کیا یہ انوکھا طریقہ آئین کے آرٹیکل 75 کے خلاف ورزی نہیں ہی ۔حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا اگر ہے تو تم غیرآئینی کام کے مرتکب ہوئے ہو جس سے ریاست کی جگ ہنسائی ہوئی۔

آئینی منصب پر بیٹھ کر غیرآئینی کردار ریاست اور صدراتی منصب کی توہین ہے۔آپ کایہ غیرآئینی عمل اپنے لیڈر کے ساتھ ساتھ سائفر کیس میں وفاداری نبھانے کا بھی ناکام کوشش ہے ،جس سے ثابت ہوتاہے کہ تم پاکستان کے نہیں آٹک جیل کے مہمان کے وفادار ہو حافظ حمداللہ نے کہا آپ کو ایوان صدر میں نہیں ڈینٹل کلنیک میں ہونا چاہئیے مستعفی ہوکر اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close