ن لیگی رہنما امیر مقام نے چئیرلفٹ ریسکیو آپریشن کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے والے دو مقامی نوجوانوں کیلئے نقد انعام کا اعلان کر دیا

بٹگرام (پی این آئی)انجینئرامیرمقام کا بٹگرام چئیرلفٹ واقعے میں رضاکارانہ کارروائیوں میں حصہ لیکر قیمتی انسانی جانوں کے بچانے پر شنگ سے تعلق رکھنے والے دو مقامی ماہرین کیلئے اپنی ذاتی جیب سے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان اور چیف آف آرمی سٹاف سمیت صوبائی و مرکزی حکومتوں سے ان کے لئے قومی اعزاز دلانے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقے آلائی پاشتو میں 600 فٹ کی بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد بشمول بچوں کو 13 گھنٹے بعد باحفاظت ریسکیوکیا گیا تھا۔ پاک فوج کیساتھ مقامی نوجوانوں نے انتہائی بہادری کیساتھ اس ریسکیو کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھااور قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close