لندن (پی این آئی ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آرہی ہیں۔
تفصلات کے مطابق نوازشریف کا کہناتھا کہ توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سرگرم ہیں، اس وقت کے چیف جسٹس نوازشریف کو دیوار سے لگانے میں لگے تھے ،آج کے چیف جسٹس عمران خان کو بچانے میں لگے ہیں، اس شخص کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اپنے کیریئر کو داؤ پر لگا رہے ہیں،وہ جانتے ہیں یہ بندہ کرپٹ ہ اور اس نے پاکستان کو تباہ کیاہے ،ثاقب نثار ریکارڈ پر ہیں کہ نوازشریف ، مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے ، عمران کو لانا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں