بٹگرام چیئر لفٹ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پولیس کی جانب سے بٹگرام میں گزشتہ روز ہونے والے افسوسناک حادثے کے بعد چیئرلفٹ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق بٹگرام چیئرلفٹ کے مالک کو حادثے کے ایک روز بعد ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی تھانہ بھننہ پولیس کی جانب سے چیئرلفٹ مالک کو حراست میں لیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چیئر لفٹ کنٹرول روم کو بھی تالے لگا دیے ہیں۔

نجی چیئر لفٹ مالک کو حراست میں لینے کے بعد پولیس کی طرف سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close