دہشت گرد ’’جہنم کے کتے‘‘ ہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دہشت گردوں کو ’’جہنم کا کتا‘‘ قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کے حملوں سے خوف اور تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوں گے، جو ایسا سمجھتے ہیں وہ غلط فہمی دور کرلیں، ہم ہر قیمت پر لڑیں گے، سماء نیوز کے مطابق  پاکستان کیلئے سرینڈر کوئی آپشن نہیں، دہشت گردی، شدت پسندی کے آگے سرینڈر نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار اولین ترجیح ہے، بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولیں گے، ہم خوف اور تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوں گے، جو سمجھتے ہیں ہم جنگ لڑکر تھک چکے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ خیرات سے نہیں وسائل سے لڑرہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں کو ’’جہنم کے کتے‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف سرینڈر نہیں کریں گے، ہم ہر قیمت پر دہشت گردی کے خلاف لڑیں گے۔

وزیراعظم نے کہا بٹگرام آپریشن کی کامیابی پر بے حد خوشی ہوئی، پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، مقامی لوگوں نے مل کر ریسکیو کیا، تمام لوگوں نے ہمت کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close