ڈرامہ ’’پری زاد‘‘ کے سینئر اداکار انتقال کرگئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اکبر خان انتقال کر گئے۔ مرحوم اکبرخان نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی جن میں ڈرامہ سیریل پری زاد، دل ربا، عشق زہے نصیب شامل ہیں۔ وہ مقبل کامیڈی ڈرامے بلبلے میں بطورمہمان اداکار بھی نظر آئے۔ گزشتہ روز اکبرخان کی نمازجنازہ بعد نمازعصرمسجد اقصیٰ فائیو سی 2 نارتھ کراچی میں ادا کی گئی۔ شوبز حلقوں نے اکبر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی رحلت سے انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ فن اور اداکاری کے شعبوں میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close