میرے تمام مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور یا پشاور ہائی کورٹ منتقل کیے جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑا ٹرن لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔۔۔۔درخواست آئین کے آرٹیکل 186 اے کے تحت دائر کی گئی ہے۔۔۔۔ لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے تمام مقدمات اسلام آباد ہائی کورٹ سے لاہور یا پشاور ہائی کورٹ منتقل کیے جائیں،

میرے خلاف تمام انکوائریاں اور ٹرائل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے منتقل کیے جائیں۔۔۔۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو میرے تمام مقدمات کی سنوائی سے روکا جائے، مجھے میرے قانونی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، میرے مقدمات چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہمیشہ خود سنتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close