یہ صدر عارف علوی کی غلطی ہے، پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل اور پی ٹی آئی رہنما ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے بل پر تحریری طور پر اعتراض نہیں بھیجا تو یہ ان کی غلطی ہے۔۔۔۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ صدر کو بل پر اعتراض تھا تو وجہ لکھ کر بھیج دیتے، اگر صدر نے تحریری طور پر نہیں بھیجا تو میری نظر میں یہ ان کی غلطی ہے۔۔۔۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ لگتا ہے صدر مملکت نے تحریری طور پر حکم نہیں دیا تھا، معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ صدرکا حکم کیوں نہیں مانا گیا؟ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close