حویلی سے 20 سالہ لڑکی لاپتہ، سندھ کے اہم پیر کو گرفتار کر لیا گیا

رانی پور (پی این آئی) سندھ پولیس نے پیر کی حویلی سے 20 سالہ شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے پر پولیس نے پیر سہیل شاہ کو گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔ خیرپور کے پولیس کے ایس ایس پی کے مطابق حویلی سے لاپتا 20 سالہ لڑکی کے کیس کی تحقیقات میں پیر سہیل شاہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ حال ہی میں رانی پور کے ایک اور پیر کی حویلی سے 20 سال کی شادی شدہ لڑکی کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔۔

لاپتہ ہونے والی 20 سالہ لڑکی کے قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے تعلق رکھنے والے ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ ان کا تعلق قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے ہے، ان کی بیٹی شادی شدہ ہے اور میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، شوہر سے صلح ہونے تک پیر سہیل احمد شاہ نے لڑکی کو حویلی میں امانتاً چھوڑنے کو کہا تھا، ڈیڑھ سال قبل رانی پور حویلی سے اچانک فون کال کر کے بتایا گیا گیا کہ لڑکی لاپتا ہوگئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close