کراچی (پی این آئی) توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے بعد اٹک جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کیلئے جیل کے واش روم میں بھی پرائیویسی نہ ہونے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ ایک غلطی دوسری غلطی کے جواز کا سبب نہیں بن سکتی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مفتی منیب الرحمان نے کہاکہ اگرعمران خان کے دورمیں اپنے مخالفین کے ساتھ کچھ ناروا کیا گیا تھا تو وہ بھی غلط تھا اور اگر آج عمران خان کے ساتھ بھی ایسا ہی کیاجارہا ہے تو یہ بھی غلط ہے۔مفتی منیب کے مطابق ، ایک غلطی دوسری غلطی کے جوازکا سبب نہیں بن سکتی، ہمیں اسلامی اقدار کی پاسداری کرنی چاہیے۔قرانی آیات کا حوالہ دینے والے مفتی منیب نے مزید کہا کہ جیل قوانین پرنظرثانی کرکے انہیں اقدار کے تابع کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں