صدر عارف علوی انتخابات کی تاریخ دینے کی تیاری کر رہے ہیں، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کنور دلشاد نے انکشاف کیا ہے کہ صدر مملکت انتخابات کی تاریخ دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ میری انفارمیشن کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی انتخابات کی تاریخ دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آئین کی شق 48 کے سب سیکشن 5 کے تحت تاریخ دینے جا رہے ہیں۔

سابق سیکریٹری ای سی پی نے مزید کہا کہ صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ دی تو الیکشن کمیشن ماننے کا پابند نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ کی شق 57 میں ترمیم ہوچکی، لہذا صدر کا تاریخ دینا غلط ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close