صدر عارف علوی کا نیا سیکرٹری کون ہو گا؟

اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نامزد کی جانے والی بائیس گریڈ کی افسر حمیر احمد نے سیکریٹری بننے سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کی تعیناتی کا معاملہ اس وقت نیا رخ اختیار کر گیا، جب صدر کی جانب سے نامزد حمیرا حمد نے صدر کی سیکرٹری بننے سے معذرت کر لی۔

سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرا احمد نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور موقف اختیار کیا کہ موجودہ حالات میں ایسے کسی عہدے کو نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کسی متنازع عمل کا حصہ نہیں بنناچاہتی۔سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حمیرااحمد کی معذرت کے بعد نگراں حکومت نے دیگر آپشن پر غورشروع کردیا اور گریڈ 22 کے 3 افسران کے نام الیکشن کمیشن اورصدر کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد افسران کا پینل صدرمملکت کوارسال کیاجائے گا۔ جن میں سے ڈاکٹر عارف علوی کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے اور پھر الیکشن کمیشن تقرری کی منظوری دے گا۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر تقررو تبادلے کاکوئی اختیار نہیں ہے، نگران حکومت نے صدر پاکستان کے عہدے کی تعظیم میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close