بٹگرام چئیرلفٹ ریسکیو، آئی ایس پی آر نے ریسکیو کیے جانے والے5افراد کے نام جاری کر دیے

اسلام آباد(پی این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی کی جانب سے چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ریسکیو آپریشن میں مزید 3 بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب تک بحفاظت نکلے گئے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ عرفان، نیاز محمد، رضوان، گلفراز اور شیر نواز کو ریسکیو کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باقی افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایک بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرنے کے بعد اب گراؤنڈ سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close